اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق وزارت دفاع کے ماتحت ایف جی ای آئی کینٹس / گیریسنز میں سیکنڈری اسکول ٹیچر میل بی ایس 17 کے امتحان میں 11 ہزار 480 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 3 ہزار 192 کامیاب ہوئے۔
اسی ادارے میں کمپیوٹر انسٹرکٹر میل بی ایس 17 کے امتحان میں 1 ہزار 760 امیدواروں میں سے 366 جبکہ کمپیوٹر انسٹرکٹر فیمیل بی ایس 17 کے امتحان میں 830 امیدواروں میں سے 154 کامیاب قرار پائے۔
جنوبی کوریا میں طلبا کے امتحان کی خاطر پورے ملک کی فضائی ٹریفک روک دی گئی
وفاقی تحقیقاتی ادارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل بی ایس 17 کے امتحان میں 2 ہزار 980 امیدواروں میں سے 1 ہزار 921 کامیاب ہوئے جبکہ سپرنٹنڈنٹ بی ایس 16 کے امتحان میں 16 ہزار 699 امیدواروں میں سے 5 ہزار 53 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت ایف ڈی ای کے سابق ایف جی اسکولز میں ایس ای ٹی فزیکل میل بی ایس 16 کے امتحان میں 92 امیدواروں میں سے 17 کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے اسپتال پمز میں میڈیکل آفیسرز اور چارج نرسز کی تقرریوں کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
نتائج کے مطابق میڈیکل آفیسر گریڈ 17 کی اسامیوں کے لیے تحریری امتحان میں 4858 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 3397 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ چارج نرس گریڈ 16 کی اسامیوں کے لیے 368 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا جن میں سے 135 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)منہاج یونیورسٹی مادرملت روڈمیں کانووکیشن 2026 کی تقریب ہوئی ۔ 1700 طلبہ و…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن…
بھلوال (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب ضلع سرگودھا کے 907 مرد و خواتین اساتذہ کو…
راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 23 واں کانووکیشن (تقسیم اسناد) جمعرات 19…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ نے نئے آنے والے پاکستانی طلبہ کے…