Categories: بریکنگ نیوز

جنوبی کوریا میں طلبا کے امتحان کی خاطر پورے ملک کی فضائی ٹریفک روک دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر پورے ملک کا پہیہ روک دیا گیا۔

جنوبی کوریا کے سالانہ یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ ’’سوننگ‘‘ کے دوران ایک ایسا ہی حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جب 35 منٹ کیلئے ملک بھر کی فضائی ٹریفک معطل کردی گئی۔ انگریزی کے ٹیسٹ کے لیے آسمان خالی کرا لیا گیا۔

امتحان کے دوران دوپہر 1:05 بجے سے 1:40 بجے تک انگریزی سننے کی صلاحیت کا پیپر لیا گیا۔ چونکہ اس ٹیسٹ میں اسپیکر کے ذریعے چلائی جانے والی آڈیو سن کر سوالات حل کرنے ہوتے ہیں اس لیے حکومت نے حکم جاری کیا کہ اس دوران کوئی بھی ہوائی جہاز زمین کے قریب پرواز نہ کرے تاکہ انجن کے شور سے طلبہ کی توجہ متاثر نہ ہو۔

محکمہ تعلیم پنجاب 907 مرد و خواتین اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا

فضائی ٹریفک کی عالمی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے نقشے پر یہ منظر واضح طور پر دیکھا گیا کہ کیسے مقررہ 35 منٹ کے دوران جنوبی کوریا کی فضائی حدود جہازوں سے خالی ہوگئیں۔

ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف مکمل طور پر روک دی گئی۔ جو جہاز پہلے سے فضا میں موجود تھے، انہیں زمین سے کم از کم 3 کلومیٹر (تقریباً 10,000 فٹ) کی بلندی پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

اس اقدام کی وجہ سے درجنوں ملکی و غیر ملکی پروازوں کے اوقات کار میں ردوبدل کرنا پڑا۔

جنوبی کوریا میں اس 8 گھنٹے طویل امتحان کو کسی قومی ایمرجنسی کی طرح لیا جاتا ہے اور اس دن شہری زندگی معمول سے ہٹ کر چلتی ہے۔

راولپنڈی،  بے رحم سپرنٹنڈنٹ کی ضد کے باعث متعددطالبات پرچہ دینے سے محروم

طلبہ کو صبح کے وقت ٹریفک جام سے بچانے کے لیے سرکاری دفاتر، بینک اور یہاں تک کہ اسٹاک مارکیٹ بھی معمول سے ایک گھنٹہ تاخیر سے کھولی گئی۔ امتحانی مراکز تک پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہونے والے طلبہ کو بروقت پہنچانے کے لیے پولیس کی خصوصی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر تعینات رہیں۔

امتحانی مراکز کے اطراف تعمیراتی کام روک دیا گیا، ٹرینوں کی رفتار کم کر دی گئی اور ڈرائیوروں کو ہارن بجانے سے سختی سے منع کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق جنوبی کوریا میں یہ امتحان محض ایک تعلیمی مرحلہ نہیں بلکہ طلبہ کی آئندہ زندگی، بہترین یونیورسٹی میں داخلے اور اچھے روزگار کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پورا معاشرہ اس دن طلبہ کو پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے متحد ہو جاتا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

فیصل آباد، گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن ڈی گراؤنڈ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن…

1 گھنٹہ ago

محکمہ تعلیم پنجاب 907 مرد و خواتین اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا

بھلوال (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب ضلع سرگودھا کے 907 مرد و خواتین اساتذہ کو…

1 گھنٹہ ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کانووکیشن، 1439 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 23 واں کانووکیشن (تقسیم اسناد) جمعرات 19…

1 گھنٹہ ago

پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ کے زیر اہتمام اورینٹیشن ڈے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ  نے نئے آنے والے پاکستانی طلبہ کے…

1 گھنٹہ ago

ایبٹ آباد، جامعہ کامسیٹس کے 300 طلبہ کے وظائف التوا کا شکار

ایبٹ آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے 300 سے زائد طلبہ کے تقریباً…

2 گھنٹے ago

راولپنڈی،  بے رحم سپرنٹنڈنٹ کی ضد کے باعث متعددطالبات پرچہ دینے سے محروم

اڈیالہ (ایجوکیشن رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ امتحان کی ضد کے باعث، چکری روڈ پر 20 سے 25…

2 گھنٹے ago