Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img

Jokowi acknowledges Indonesia’s past human rights violations

These cases are perfectly simple and easy to distinguish. In a free hour, when our power of choice is untrammelled and when nothing prevents...
Homeuniverstiesڈاکٹر نیاز احمد اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کےچیئرمین مقرر

ڈاکٹر نیاز احمد اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کےچیئرمین مقرر

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے بھی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی تقرری  کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق ان کی تقرری دو برس کے لیے کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں قائم 9 رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرویوز کے مرحلے کے بعد تین موزوں امیدواروں کے نام ایک سمری کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائے تھے جس میں سابق وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا نام شامل تھے۔

 تقریبا 2 ماہ تک یہ سمری وزیر اعظم ہائوس میں ہی رہی جس کے بعد اسی سمری سے تین روز قبل ڈاکٹر نیاز احمد کے نام کی منظوری دی گئی اور جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

یہ اسامی 29 جولائی 2025 سے خالی تھی۔ اس طرح 7 ماہ بعد چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری ہوسکی۔ ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد 1962 میں ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ وہ قائد اعظم یونیورسٹی کے علاوہ جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں