ایکسکلوسیو نیوز

لاہور میں قائد اعظم یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام، 53 ایکڑ اراضی منتقل کرنے کا فیصلہ شرقپور روڈ پر کیڈٹ کالج کے لیے مختص زمین یونیورسٹی کے نام،

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے دارالحکومت میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد کی معروف قائد اعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس لاہور میں قائم کیا جائے گا۔ حکومت نے شرقپور روڈ پر واقع 53 ایکڑ پر محیط وسیع و عریض اراضی قائد اعظم یونیورسٹی کو منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اراضی اس سے قبل محکمہ تعلیم (سکولز) پنجاب کے پاس تھی، جسے ایک جدید کیڈٹ کالج کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ تاہم سالہا سال گزرنے کے باوجود انتظامی و مالی وجوہات کی بنا پر کیڈٹ کالج کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا، جس کے باعث یہ قیمتی زمین غیر آباد پڑی تھی۔ موجودہ تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس جگہ کو ملک کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ لاہور اور بالخصوص ملحقہ علاقوں کے طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم میسر آ سکے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے زمین کی واگزاری اور اسے قائد اعظم یونیورسٹی کے نام منتقل کرنے کے لیے قانونی و انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کیمپس کے قیام سے نہ صرف پنجاب کے طلبہ کے لیے وفاقی یونیورسٹی تک رسائی آسان ہو جائے گی بلکہ شرقپور روڈ اور گردونواح کے علاقوں میں تعلیمی و معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمین کا قبضہ ملتے ہی کیمپس کی بلڈنگ اور دیگر انفراسٹرکچر پر کام شروع کر دیا جائے گا، جہاں مختلف جدید شعبہ جات میں ڈگری پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

51 منٹس ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

1 گھنٹہ ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

1 گھنٹہ ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

2 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

3 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…

3 گھنٹے ago