Lahore College for Women University (LCWU)
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بسنت کے تہوار کو محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں منانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کی۔اجلاس میں بسنت کے دوران پیش آنے والے ممکنہ حادثات،کیمیکل ڈور کے مضر اثرات اور طلبہ و طالبات کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ بسنت کی خوشیوں کو برقرار رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں آگاہی مہم چلائی جائے گی،جس کے تحت طلبہ کو محفوظ طریقے سے تہوار منانے کی ہدایات فراہم کی جائیں گی۔
سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔اس ضمن میں سیکورٹی کمیٹی کی نگرانی میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جو کسی ہنگامی صورت حال میں بلا تاخیر اقدامات کرے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بسنت ہماری ثقافت کا خوبصورت اور روایتی تہوار ہے،تاہم غیر محفوظ سرگرمیوں اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے ہر سال قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور تعلیمی ادارہ یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف اپنے طلبہ بلکہ معاشرے میں بھی شعور اور احتیاط کا پیغام عام کرے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں سے بسنت کو محفوظ،پرامن اور خوشیوں بھرا تہوار بنایا جائے گا۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…