علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسناد و ڈگریوں کے اجراء کا نظام ڈیجیٹلائز کر دیا

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایک جدید اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اسناد، ڈگریز اور سرٹیفکیٹس کے اجراء کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نئے نظام کے تحت خزاں 2024ء اور اس کے بعد داخل ہونے والے طلبہ کے لیے ڈگری یا سرٹیفکیٹ خودکار (آٹومیٹک) طریقے سے جاری کیے جائیں گے جس سے طلبہ کو الگ سے درخواست دینے

کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور عمل نہایت آسان، تیز اور شفاف ہو جائے گا۔
مزید براں، سمسٹر بہار 2021ء اور اس کے بعد یونیورسٹی کے کسی پروگرام میں داخل ہونے والے طلبہ جو اپنے تعلیمی پروگرام مکمل کر چکے ہیں، وہ اب اسناد یا ڈگری کے لیے مینول درخواست فارم جمع کروانے کے بجائے یونیورسٹی کے آن لائن سی ایم ایس پورٹل پر“Student Service Request”کے تحت نئے ڈگری فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ نظام نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ عمل کو زیادہ شفاف اور آسان بھی بنائے گا۔یاد رہے

کہ سمسٹر خزاں 2020ء اور اس سے پہلے داخل ہونے والے طلبہ کے لیے اسناد و ڈگریوں کے اجراء کا عمل پہلے سے رائج طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گا۔اس حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسناد و ڈگریوں کے اجراء کو مکمل ڈیجیٹلائز کرنا ہمارے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ یونیورسٹی کے انتظامی نظام کو بھی مزید مؤثر بنائے گا۔ ہمارا مقصد ہے کہ طلبہ آسانی سے اپنی تعلیمی کامیابیوں کا سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں بغیر کسی اضافی دقت یا انتظار کے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی یہ پیشرفت تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک اہم قدم ہے جو طلبہ، اساتذہ اور ادارے کے تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

26 منٹس ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

4 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

5 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

23 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

23 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

23 گھنٹے ago