لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے افغان میڈیکل طلبہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان
کابینہ کی افغانستان سے متعلق پالیسی طلب کر لی ہے۔ سماعت کے دوران افغان طلبہ کے وکیل ایڈووکیٹ جنید جبار خان نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم کی جانب
سے جاری نوٹیفکیشن کی قانونی حیثیت نہیں ہے اور افغانستان کے حوالے سے کابینہ کی منظور کردہ پالیسی موجود نہیں ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت وفاقی حکومت کا کوئی مخصوص حکم موجود نہیں ہے، نہ ہی کسی طالب علم کا قیام منسوخ کرنے یا اجازت
کراچی، طالبات سے بدتمیزی پرپولیس اہلکار معطل
تبدیل کرنے کا انفرادی فیصلہ موجود ہے، اور افغان طلبہ کو واپس بھیجنے کا حکم غیر قانونی، من مانا، غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز ہے۔ مؤقف کے مطابق
پی ایم ڈی سی کے احکامات میں افغان طلبہ کو واپسی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ میڈیکل کالجز نے نوٹیفکیشنز جاری کرتے ہوئے طلبہ کو ادارے سے کلیئرنس
حاصل کرنے اور افغانستان روانگی کی ہدایت کی ہے، جس سے میڈیکل کالجز انتظامیہ کی جانب سے زبردستی بے دخلی، یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم افغان
طالبات کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور کلاسز، امتحانات و ہاسٹل سہولیات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر نے دورہ سندھ کے دوران سندھ…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ایئر یونیورسٹی نے ملتان اور شورکوٹ کینٹ میں واقع اپنے بی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں جامعات کے لیے مینٹورشپ پروگرام 2026ء کی اختتامی تقریب…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے زیرِ اہتمام بچوں کا عالمی دن…
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آصف آباد میں طالبات کے ساتھ پولیس اہلکار…