عورت گھر کے ساتھ ملک اور صوبہ بھی چلا سکتی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز، ویمن یونیورسٹی ملتان کے آٹھویں کانووکیشن سے خطاب

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اور آٹھویں کانووکیشن کی تقریب میں خصوصی شرکت کی،

جہاں یونیورسٹی پہنچنے اور پنڈال میں آمد پر طالبات نے تالیاں بجا کر ان کا پرتپاک استقبال اور خوشی کا اظہار کیا۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ

نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ایک یونیورسٹی میں اتنی بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بچیوں کی موجودگی باعثِ فخر ہے، ان طالبات کے والدین سپر ہیرو ہیں اور

بچیوں کے یہاں تک پہنچنے میں والدین کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔

ایئر یونیورسٹی ملتان اور شورکوٹ، ڈائریکٹر کیمپس اینڈ اکیڈمک افیئرز کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بچیاں ہر شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور مستقبل کی کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور وزیراعلیٰ بھی یہیں سے نکلیں

گی۔ طالبات سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عورت گھر کے ساتھ ملک اور صوبہ بھی چلا سکتی ہے، اس لیے خواتین کو صرف گھر

نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی فلاح و ترقی کے لیے بروئے کار لانا چاہیے، اپنے ذہن کھلے رکھنے چاہئیں اور خود کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کے دورِ حکومت میں جیل کے دوران انہیں بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ تین سال پہلے کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ 12 کروڑ

عوام کا صوبہ کوئی خاتون چلا سکتی ہے، مگر آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل سے

محروم افراد کو دہلیز تک وسائل فراہم کرنا ان کا مشن ہے، 1,600 بچیوں کو اسکالرشپس دی جا رہی ہیں، دسمبر سے اسکوٹیز کی فراہمی شروع ہو جائے گی، اعلیٰ سطح تک سفارش کلچر ختم کر دیا گیا ہے اور پنجاب میں کسی ماں، بہن یا بیٹی کے ساتھ ظلم و زیادتی ناقابلِ برداشت ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایئر یونیورسٹی ملتان اور شورکوٹ، ڈائریکٹر کیمپس اینڈ اکیڈمک افیئرز کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ایئر یونیورسٹی نے ملتان اور شورکوٹ کینٹ میں واقع اپنے بی…

18 گھنٹے ago

پنجاب یونیورسٹی میں مینٹورشپ پروگرام 2026ء کی اختتامی تقریب منعقد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں جامعات کے لیے مینٹورشپ پروگرام 2026ء کی اختتامی تقریب…

18 گھنٹے ago

سپیشل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر میں بچوں کا عالمی دن مشترکہ تقریب کے ساتھ منایا جائے گا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے زیرِ اہتمام بچوں کا عالمی دن…

19 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع، کابینہ پالیسی طلب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے افغان میڈیکل طلبہ کی ملک…

19 گھنٹے ago

کراچی، طالبات سے بدتمیزی پرپولیس اہلکار معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آصف آباد میں طالبات کے ساتھ پولیس اہلکار…

2 دن ago

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم ماہی پروری کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم ماہی پروری کی دو…

2 دن ago