لیاری یونیورسٹی میں رشوت وصولی کی ویڈیو اور دوہری نوکری کا اسکینڈل، گریڈ 17 کا افسر معطل

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کے دفتر میں تعینات گریڈ 17 کے افسر آغا عدنان احمد کو مبینہ رشوت ستانی، غیر قانونی مالی فائدہ حاصل کرنے اور ایک ہی وقت میں دو سرکاری نوکریاں کرنے کے سنگین الزامات پر فوراً عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

عہدے سے برطرفی، وائس چانسلر کی منظوری کے بعد معطلی کے دوران آغا عدنان احمد سے تمام سرکاری ذمہ داریاں، اسائنمنٹس اور عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔

جامعہ میں داخلے پر پابندی، معطل افسر کے یونیورسٹی احاطے، سرکاری ریکارڈز، آفیشل ای میل اور سسٹم اکاؤنٹ تک رسائی پر مکمل روک لگا دی گئی ہے۔

سرکاری املاک کی واپسی، ترجمان کے مطابق آغا عدنان کو 24 گھنٹوں کے اندر تمام سرکاری املاک، فائلیں، چابیاں اور دستاویزات رجسٹرار آفس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تنخواہ کی بندش، جاری تحقیقات اور انکوائری مکمل ہونے تک ان کی تنخواہ اور دیگر قابلِ قبول الاؤنسز بھی روک دیے گئے ہیں۔

سنگین الزامات، یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپس سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کی ساکھ متاثر ہوئی تھی، جن میں آغا عدنان احمد پر رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے الزامات تھے۔ اس کے علاوہ ان پر ایک وقت میں 2 سرکاری نوکریاں کرنے اور یونیورسٹی میں انسپکٹر کا بجٹ کی اضافی ذمہ داری کے دوران مختلف کالجز کو الحاق دلوانے کے عوض اضافی رقم وصول کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

صوبائی وزیرِ جامعات کا نوٹس، وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے تفصیلی اور جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ سرکاری جامعات میں کرپشن، رشوت ستانی، مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے آغا عدنان کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات اور ویڈیو کلپس کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق حتمی ذمہ داری کا تعیین اور الزامات کی قانونی حیثیت انکوائری مکمل ہونے کے بعد واضح کی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

مری، اسکول وین کھائی میں جا گری، آگ بھڑکنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی

مری (نیوز ڈیسک) مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب اسکول کے بچوں…

1 گھنٹہ ago

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس…

1 گھنٹہ ago

شادمان، خاتون ٹیچر کا چوتھی جماعت کے طالب علم پر تشدد، مقدمہ درج

لاہور (سپیشل رپورٹر) شادمان کے علاقے میں اسکول کی خاتون ٹیچر کی جانب سے چوتھی…

2 گھنٹے ago

آئی ٹی شعبے کی بہتری کے لیے یونیورسٹیوں میں جدید سینٹرز قائم کریں گے، شزہ فاطمہ

  اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ…

6 گھنٹے ago

سندھ، ایم ڈی کیٹ 2026ء کے حتمی نتائج کا اعلان

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے لیے گئے…

6 گھنٹے ago

صوابی یونیورسٹی کے 3 اسکالرز سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک جا کر غائب، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

معاہدے کے تحت پی ایچ ڈی کے بعد 5 سال خدمات کی شرط تھی؛ انتظامیہ…

18 گھنٹے ago