Categories: سکولز

ضلع نوشہرہ کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

پبی (نامہ نگار)ضلع نوشہرہ کے  گورنمنٹ سکولوں میں ہفتہ صفائی مہم باقاعدہ طور پر جاری ہے، جس کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور خواندگی کے حوالے سے بھی خصوصی آگاہی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) نوشہرہ، ڈاکٹر اقبال خان نے گورنمنٹ ہائی سکول پبی میں ہفتہ صفائی مہم اور انسداد ڈینگی آگاہی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سکول کے اساتذہ اور طلبہ نے صفائی مہم میں عملی طور پر حصہ لیا اور سکول کے کلاس رومز، صحن، گراؤنڈ اور دیگر اہم مقامات کی صفائی کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر اقبال خان نے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ صفائی کو روزمرہ کا معمول بنایا جائے تاکہ سکولوں کے ماحول کو صاف ستھرا اور ماحول دوست رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ممکن بنایا جائے۔ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے سکولوں کے اندر پانی کے ذخائر کی مسلسل نگرانی، صفائی ستھرائی اور دیگر تمام مناسب انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی کے  پورٹل پر ساڑھے 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور عالمی سطح پر…

14 منٹس ago

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر…

8 گھنٹے ago

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں…

20 گھنٹے ago

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے 24 رکنی بورڈ آف گورنرز کی…

23 گھنٹے ago

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے ’کنگ سلمان یونیورسٹی فار نیشنل ڈیفنس‘ رکھنے کی منظوری

لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…

2 دن ago

اوورسیز پاکستانی کا 5 لاکھ کمپیوٹر ٹیبلٹ پاکستانی طلبہ کو عطیہ کرنے کا اعلان

ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…

3 دن ago