اہم ترین

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات...

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس...

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں 7 روزہ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات کی تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے 26 ویں سیشن کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات کی تحقیقی اور علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سات روزہ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ پروگرام کے 26 ویں سیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

افتتاحی سیشن سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ پروگرام پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات کی تحقیقی تحریر، سائنسی مقالہ نویسی اور تحقیق کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔