اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو واٹس ایپ پر نازیبا پیغامات بھیجنے اور ملاقات کے لیے بلانے کے الزام میں سرکاری اسکول کے استاد نریندر کشواہا کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طال طالبات سے بھی اسی نوعیت کی گفتگو کرتا رہا ہےبہ نے بتایا ہے کہ استاد نے 14 نومبر کو اس سے معمول کی گفتگو شروع کی جس کے بعد 18 سے 20 نومبر کے دوران اسے متعدد نامناسب پیغامات بھیجے۔
شکایت کے مطابق استاد نے طالبہ کو شام 5 بجے باہر چلنے کی دعوت دی اور کہا کہ میں رات 8 بجے تک تمہیں گھر واپس چھوڑ دوں گا، استاد نے ناجائز مطالبات پورے کرنے کا بھی کہا۔
طالبہ نے ضلعی انتظامیہ، اعلیٰ پولیس حکام اور اسکول کے سربراہ کو تحریری شکایت میں الزام لگایا کہ استاد نے انکار کرنے پر اس کے نمبر کم کرنے کی دھمکی بھی دی۔
طالبہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ استاد بعض دوسری طالبات کو بھی حراساں کرتا ہے