Categories: بریکنگ نیوز

مظاہرین طلبہ پر لاٹھی چارج جمہوریت پر حملہ، مودی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں۔کانگرس صدر ملکارجن کھڑگے

نیو دہلی (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کانگریس اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) سمیت اپوزیشن جماعتوں نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں، مظاہرین طلبہ پر لاٹھی چارج اور رام مندر عطیات کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کر دیا۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت طلبہ کے تئیں انتہائی غیر حساس رویہ اپنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج جمہوریت پر حملہ ہے۔ اگر مودی حکومت شفاف اور منظم امتحانات کا انعقاد نہیں کرا سکتی تو اس کی ذمہ داری کسی اہل ادارے کو سونپ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت سے کوئی بھی مسئلہ ٹھیک سے حل نہیں ہو پا رہا، ایسے میں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

ملکارجن کھڑگے نے رام مندر کے عطیات میں مبینہ بدعنوانیاں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں شفافیت ضروری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک طرف وزیراعظم کے بنائے ہوئے ٹرسٹ میں انہی کے منتخب لوگ ’عطیات چوری‘ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف لاکھوں طلبہ کا مستقبل برباد ہو رہا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری نریندر مودی اور ان کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

اس موقع پر کانگریس رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا نے کہا کہ پورا اپوزیشن ایوان میں پیپر لیک کے معاملے پر بحث اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہا ہے کیونکہ حکومت نے تعلیمی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے زور دیا کہ تعلیمی نظام کی ناکامیوں اور رام مندر عطیات کے معاملے پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے تاکہ تمام فریقین اپنا موقف پیش کر سکیں۔

اسی طرح کانگریس رہنما ششی تھرور نے کہا کہ ان کی پارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کے تحت نیٹ امتحان کا مسئلہ اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبہ کا احتجاج پرامن تھا تو ان پر طاقت اور لاٹھی چارج کا استعمال انتہائی افسوسناک اور سمجھ سے باہر ہے، اور حکومت کو ایوان میں ان تمام قومی مسائل پر بحث سے نہیں بھاگنا چاہیے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سرکاری سکولوں میں عالمی زبانوں کے کورسز کا آغاز، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، چینی اور جاپانی زبانیں سکھائی جائیں گی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ نگرانی اور ایلیمنٹری…

12 گھنٹے ago

جامعہ پشاور، 20 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسر فل پروفیسر بن گئے، سنڈیکیٹ نے منظوری دے دی

پشاور (سپیشل رپورٹر) جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ کی توثیق کرتے ہوئے متعدد ایسوسی…

12 گھنٹے ago

ملائیشین یونیورسٹی کے وفد کا یونیورسٹی آف کمالیہ کا دورہ، باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

کمالیہ ( ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف کمالیہ کے بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی روابط کے…

13 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے نئے اساتذہ اور افسران میں تقرر نامے تقسیم کر دیے

لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد…

13 گھنٹے ago

کالج لائبریریز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، معیاری کتب طلبہ کے علمی و تحقیقی معیار کو بہتر بناتی ہیں،راحیلہ درانی

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی جانب سے کوئٹہ کے 21…

13 گھنٹے ago

نواز شریف سکول آف ایمیننس بستی ملوک میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد، 1600 طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت

بستی ملوک (نامہ نگار) نواز شریف سکول آف ایمیننس بستی ملوک میں نئے تعلیمی سیشن کے…

13 گھنٹے ago