کمالیہ ( ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف کمالیہ کے بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی روابط کے فروغ کے سلسلے میں ملائشیا کی یونیورسٹی ٹیناگا نیشنل کے کالج آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیٹکس کی سینئر فیکلٹی ممبر اور انٹرنیشنل آفس میں گلوبل ایکسچینج اینڈ موبیلیٹی کی سربراہ ڈاکٹر نور شوہانی زامین نے جامعہ کا اہم دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون، طلبہ و فیکلٹی ایکسچینج اور علمی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نور شوہانی زامین نے ”عصر حاضر کے تعلیمی منظرنامے میں مصنوعی ذہانت کا کردار“ کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر بھی دیا اور تعلیم و تحقیق میں مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دورے کے دوران یونیورسٹی آف کمالیہ اور ملائیشین ماہرِ تعلیم کے درمیان باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون کی دستاویز پر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اور ڈاکٹر نور شوہانی زامین نے دستخط کیے۔ مجوزہ تعاون میں مشترکہ تحقیقی منصوبے، پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی مشترکہ نگرانی، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے اور دیگر علمی شعبے شامل ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلیمی شراکت داری تحقیق، جدت، اور طلبہ و اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے

