کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مبینہ عدم توجہی کے باعث غازی بروہی (ملیر سٹی) میں واقع گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول ملیر ماڈل کی عمارت نہ کھلوائی جا سکی، جس کے نتیجے میں اسکول میں زیرِ تعلیم 674 طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری) ملیر، اقبال حسین میمن نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی کو ایک ہنگامی رپورٹ ارسال کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک نجی اسکول کے منتظم جاوید سے مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے اور انہوں نے اسکول کا تالا کھول کر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم بعد ازاں مبینہ طور پر دوبارہ اسکول کے امور میں مداخلت اور تدریسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنا شروع کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم نے اس معاملے کو انتہائی ہنگامی اور عوامی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید تاخیر سے جہاں 674 طلبہ کا تعلیمی مستقبل شدید متاثر ہو رہا ہے، وہاں علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق:
انتظامی خط و کتابت: معاملہ حل کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ملیر کو متعدد خطوط اور یاددہانیاں ارسال کی گئیں، جس پر ڈی سی آفس نے ایس ایس پی ملیر اور اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن کو قانون کے مطابق ضروری کارروائی کی ہدایت بھی کی، لیکن اس کے باوجود اسکول کا قبضہ محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کیا جا سکا۔
3 ستمبر کا واقعہ: 3 ستمبر کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر اسکول دوبارہ کھلوانے کی کوشش کی گئی، تاہم موقع پر صورتحال انتہائی حساس اور کشیدہ ہو گئی۔
پولیس کا عدم تعاون: اسکول کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ او کو قانونی کارروائی اور پولیس معاونت کے لیے باقاعدہ درخواست دی، لیکن الزام ہے کہ پولیس نے مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کیا۔
بدسلوکی اور دھمکیاں: اساتذہ، ملازمین اور طلبہ نے اسکول کے باہر پرامن احتجاج کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سخت رویہ اختیار کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور تلخ کلامی کی گئی، جس سے طلبہ اور اساتذہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دستاویزات کے مطابق مذکورہ گورنمنٹ اسکول کو یکم اکتوبر 1972 کو قومی تحویل میں لیا گیا تھا اور یہ تب سے باقاعدہ ایک سرکاری تعلیمی ادارے کے طور پر قائم ہے، مگر موجودہ تنازع کے باعث سیکڑوں طلبہ کی تعلیم معطل ہے۔
کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکس ایمپلائز فاؤنڈیشن کا ایک اہم اجلاس…
ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی 14 سال سے کم…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب میں سکولوں کے تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ…
کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد…
نوشہرہ (نامہ نگار) ضلع نوشہرہ کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور…
(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور گیریزن یونیورسٹی میں لاہور کی جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک اہم اجلاس…