11 سال بعد بھی خودمختاری خواب ،یونیورسٹیوں کے لیےاربوں کا بجٹ سیکشن افسر کا مرہونِ منت ،چیرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹڑ اقرار

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ قیام کے 11 برس گزرنے کے باوجود پنجاب ایچ ای سی کو صوبے کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں مطلوبہ اونرشپ، عملی خودمختاری اور فیصلہ سازی کا کردار فراہم نہیں کیا گیا۔ قانون کے تحت حاصل اختیارات بھی مکمل طور پر استعمال نہیں کرنے دیے جا رہے اور صوبائی جامعات کو گرانٹ دینے کا نظام بدستور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ایک سیکشن افسر کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔
کراچی کے دورے کے دوران  میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر جیسے ماہرین پنجاب ایچ ای سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، تاہم ادارہ آج تک صوبائی حکومت کی مکمل انتظامی سرپرستی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پنجاب اور سندھ کے ایچ ای سی ماڈل کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

سندھ ایچ ای سی کی کارکردگی: سندھ میں سابق چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے ادارے کی بنیاد رکھی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے اسے متحرک کیا۔ وہاں چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے ذریعے جامعات کے معائنے کا منظم نظام موجود ہے۔

پنجاب کا انتظامی جمود پنجاب میں قانون میں موجود نگرانی، جانچ اور ایکریڈیٹیشن (Accreditation) کے اختیارات پر مؤثر انداز میں عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

جامعات کے مالی بحران پر حقائق

پنجاب کی جامعات صوبے میں 51 سرکاری اور 32 نجی جامعات فعال ہیں۔ سرکاری شعبے کی 5 زرعی و ویٹرنری جامعات کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے جبکہ 8 طبی جامعات کو محکمہ صحت پنجاب فنڈز فراہم کرتا ہے۔

وفاقی ایچ ای سی کی منجمد گرانٹ: وفاقی ایچ ای سی کی سالانہ ریکرنگ گرانٹ گزشتہ 8 برسوں سے 65 سے 66 ارب روپے کی سطح پر منجمد ہے۔

بجٹ میں اضافے کا مطالبہ: مالی سال 2026-27ء کے لیے بھی ریکرنگ گرانٹ محض 66.4 ارب روپے رکھی گئی ہے، جسے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جامعات کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم 200 ارب روپے کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر اقرار احمد خان نے زور دیا کہ 18ویں آئینی ترمیم کی روح کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے تمام انتظامی، مالی اور نگرانی کے اختیارات مکمل طور پر صوبوں کے پاس منتقل کیے جائیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جامعہ کراچی، حکومتِ سندھ کا ہاؤس سیلنگ سمری پر اعتراض، یونیورسٹی کا ایک ماہ کی رقم خود ادا کرنے پر غور

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ سندھ نے جامعہ کراچی کے تدریسی اور غیر تدریسی…

19 گھنٹے ago

راولپنڈی، نجی سکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، حقائق چھپانے کی کوشش, ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں…

20 گھنٹے ago

کوہسار یونیورسٹی مری کی وی سی کے والد کی وفات، تعلیمی حلقوں کا گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

مری / لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز…

20 گھنٹے ago

اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہیڈ کلرک اور جونیئر کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار

سیالکوٹ(نامہ نگار) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے دو اہلکاروں…

21 گھنٹے ago

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

1 دن ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

1 دن ago