پشاور میں اگست کے بعد ستمبر میں بھی درجہ حرارت 33 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان تعطیلات کا تعین روایتی کیلنڈر کے بجائے موسمی حالات اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے: والدین
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک میں رواں سال درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پشاور میں اگست کے بعد ستمبر کے دوران درجہ حرارت 33 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
والدین اور شہریوں تشویش: والدین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں موسمِ گرما کی شدت عموماً جون اور جولائی میں زیادہ ہوتی تھی، تاہم موسمی تغیرات کے باعث اب اگست اور ستمبر میں بھی شدید گرمی برقرار رہتی ہے۔ اس صورتحال میں بچوں کو صبح کے اوقات میں اسکول جانے اور کئی گھنٹے کلاس رومز میں بیٹھنے کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکومت سے اہم مطالبات: والدین اور شہریوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ:
اسکولوں کی موسمِ گرما اور موسمِ سرما کی تعطیلات کے موجودہ شیڈول کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔
تعطیلات کا تعین روایتی تعلیمی کیلنڈر کے بجائے موجودہ موسمی حالات اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔
بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں اہم ہیں، اس لیے ایسا تعلیمی کیلنڈر مرتب کیا جائے جس میں شدید گرمی، سردی اور دیگر موسمی شدت کے ادوار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے اوقات اور تعطیلات طے کی جائیں۔
ماہرینِ بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان میں تعلیمی شیڈول پر نظرِ ثانی کی ضرورت کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ شدید گرمی کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقات میں مناسب تبدیلی کی جائے اور مستقبل کے لیے ایسا تعلیمی شیڈول بنایا جائے جو بدلتے ہوئے موسمی حالات کے مطابق بچوں کو غیر ضروری مشکلات سے محفوظ رکھ سکے۔
۔
پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز 2 ستمبر کو نویں جماعت کے نتائج کا اعلان…
پشاور میں اگست کے بعد ستمبر میں بھی درجہ حرارت 33 سے 39 ڈگری سینٹی…
اسکالرشپ کے لیے تحصیل بورے والا، ضلع وہاڑی کے طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی…
تعلیمی کارکردگی، امتحانی ریکارڈ اور اسکول منتقلی سمیت طالب علم کے مکمل تعلیمی سفر کا…
بچے کو طبیعت ناساز ہونے کا کہہ کر ہسپتال منتقل کیا، مرکزی ملزم فرار، دو…
مختلف اضلاع میں تعینات پشاور منتقل ہونے کے خواہشمند اساتذہ کی راہ میں رکاوٹ کھڑی…