Categories: سکولز

کلر سیداں، مدرسے کا 9 سالہ طالبعلم مبینہ تشدد سے جاں بحق

بچے کو طبیعت ناساز ہونے کا کہہ کر ہسپتال منتقل کیا، مرکزی ملزم فرار، دو گرفتار فیضان بھکر کا رہائشی تھا، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر واضح ہوگی: پولیس

راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) کلر سیداں کے علاقے نلہ مسلماناں میں قائم دینی مدرسے میں زیرِ تعلیم 9 سالہ طالبعلم فیضان مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم قاری ثناء اللہ فرار ہو گیا ہے۔

واقعے کی تفصیلا ت:

  • مقتول کا تعلق: پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق محمد فیضان کا تعلق بھکر سے تھا اور وہ نلہ مسلماناں کے ایک دینی مدرسے میں زیرِ تعلیم تھا۔

  • ہسپتال منتقلی: بچے کی طبیعت ناساز ہونے کا بہانا بنا کر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا اور والدین کو اطلاع دی گئی، تاہم والدین کے پہنچنے سے قبل ہی بچہ دم توڑ چکا تھا۔

  • جسم پر تشدد کے نشانات: والدین بچے کی میت کو اپنے آبائی گاؤں بھکر لے گئے، جہاں غسل کے دوران بچے کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات دیکھ کر انہیں شبہ ہوا۔

پولیس کارروائی:

  • مقدمہ اور پوسٹ مارٹم: والدین نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور میت واپس کلر سیداں لائی گئی۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

  • تحقیقات و گرفتاری: پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

  • مرکزی ملزم کی تلاش: مدرسے کا قاری اور مقدمے کا مرکزی ملزم ثناء اللہ واقعے کے بعد سے فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچے کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

8 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

8 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

8 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

9 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

9 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

9 گھنٹے ago