میرپورخاص (نیوز ڈیسک) میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ کی مبینہ خودکشی اور ہراسانی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ کی ج خصوصی انکوائری ٹیم میرپورخاص پہنچ گئی ہے۔
انکوائری ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سہائی عزیز کر رہی ہیں، جبکہ ٹیم میں ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر سمیت دیگر اہم افسران شامل ہیں۔ ٹیم کی آمد پر ایس ایس پی میرپورخاص نے اب تک ہونے والی پیش رفت اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ایس ایس پی سہائی عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ:
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ طالبہ کے اہل خانہ نے اسے ہراسانی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ کچھ دیگر نامزد ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔
خصوصی ٹیم کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Urdutaleem.com- تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…