Categories: کالجز

میلسی، 18 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے باوجود گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز دوکوٹہ 4 سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا

میلسی (ایجو کیشن رپورٹر) میلسی کے نواحی علاقے چک نمبر 145 ڈبلیو بی میں طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی مقامی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا "گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز دوکوٹہ” کا منصوبہ 4 سال گزرنے کے باوجود نا مکمل اور غیر فعال ہے۔ سرکاری وسائل سے کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود عمارت تعلیمی سرگرمیوں کے لیے دستیاب نہیں ہو سکی، جس سے علاقے کی ہزاروں طالبات اور ان کے والدین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

دستیاب سرکاری ترقیاتی ریکارڈ کے مطابق، 18 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار روپے کی ابتدائی لاگت سے اس کالج کا منصوبہ 27 جولائی 2021ء کو منظور کیا گیا تھا اور 25 ستمبر 2022ء کو پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اس کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا۔

منصوبے کا آغاز ہوئے تقریباً 4 سال گزر چکے ہیں، لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث زیرِ تعمیر عمارت رفتہ رفتہ خراب ہونے لگی ہے۔ عمارت کے شیشے ٹوٹنا شروع ہو چکے ہیں، جبکہ بجلی کی فراہمی کے لیے نصب کیا جانے والا ٹرانسفارمر بھی کچھ عرصہ قبل چوری ہو چکا ہے۔

عدم توجہ اور انتظامی غفلت کی وجہ سے میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑنے یا دور دراز جانے پر مجبور طالبات اور اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی فوری تکمیل کروا کر کالج کو فعال بنایا جائے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی کوریا میں نقل سکینڈل،وزیر تعلم نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو جن نے قومی…

2 گھنٹے ago

حکومت سکولوں کا معیار بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات, صادق پبلک سکول کے یوم تاسیس سے خطاب

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صادق پبلک سکول کے…

2 گھنٹے ago

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز ملتان کا 59 واں کانووکیشن،کامیاب ڈاکٹروں اور سپیشلسٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے  میں بطور…

2 گھنٹے ago

بہاولپور بورڈ کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ سسٹم کا افتتاح

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام آن سکرین…

2 گھنٹے ago

ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کا پہلی بار اسلام آباد میں انعقاد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کا پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن انٹری…

3 گھنٹے ago

نوجوان ڈگری کے ساتھ کردار ہولڈر بھی بنیں،ڈاکٹر طاہر القادری

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں…

2 دن ago