Categories: بریکنگ نیوز

میٹرک کےنتائج کااعلان، فیڈرل بورڈ آج، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 6 اگست کریں گے

پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان بالترتیب 5 اور 6 اگست کو ہوگا؛ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تقریبِ انعامات منعقد کی جائے گی

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) جڑواں شہروںاسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ہیں، تعلیمی بورڈز نے نتائج کے باضابطہ اعلان کی تواریخ جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، اسلام آبادآج بروز بدھ، 29 جولائی کو میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان کرے گا۔

دوسری جانب، پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان منگل، 6 اگست کو کریں گے۔

پوزیشن ہولڈرز اور تقریبِ سعید

نتائج کے اعلان سے قبل پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ 5 اگست کو جبکہ پنجاب کے تمام بورڈز 6 اگست کو پوزیشن ہولڈرز کی فہرستیں جاری کریں گے۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی تعلیمی بورڈ، نے بتایا کہ میٹرک کے نتائج کے اعلان کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ نتائج کے باضابطہ اعلان اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی مرکزی

تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ اس پروقار تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء اور ارکانِ اسمبلی بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں

تعلیمی بورڈ لاہور سمیت صوبے کے تمام بورڈزنے میٹرک امتحان کے نتائج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور نتائج کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے انعقاد کے لیے بھی انتظامات مکمل کر لیے ہیں نتائج کے حوالے سے صوبے کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ لاہور میں سب سے بری تقریب منعقد کی جائے گی جس میں صوبائی وزیر تعلیم سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

4 گھنٹے ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

5 گھنٹے ago

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…

6 گھنٹے ago

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد…

6 گھنٹے ago

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

10 گھنٹے ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

11 گھنٹے ago