خیبر پختونخواہ،سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے64 سکول لیڈرز بھرتی

نئے سکول لیڈر 3 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے؛ بعض لیڈرز کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا بھی فیصلہ

پشاور (نیوز رپورٹر)

صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے مختلف سکولوں کے لیے 64 سکول لیڈرز کو تین سال کے لیے گریڈ 16 میں بھرتی کر لیا ہے، جبکہ مزید سکول لیڈرز کو بھرتی کرنے اور بعض موجودہ سکول لیڈرز کی مدتِ ملازمت میں مزید توسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن 64 سکول لیڈرز کو تین سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے، ان میں شفیع اللہ خان، عبدالرحمٰن ثاقب، وسیم اللہ خان، صاحبزادہ اویس خان، طارق عزیز خان، امیر اللہ جان، فہد نیاز خان، عرفان اللہ خان، جنید خان، مہران علی شاہ، اصغر خان، عطاء اللہ، شاہ عالمگیر، خیال محمد، شاہد خان، الطاف حسین، فیصل عبداللہ تنولی، اسد علی، محمد عثمان فہد، سمیع اللہ خان، خضر جدون، محمد صابر، محمد الیاس، امجد اللہ خان اور عابد اللہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام منتخب سکول لیڈرز کو صوبے کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، دوسرے مرحلے میں خواتین سکول لیڈرز کو بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ تمام اقدامات سرکاری سکولوں کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

4 گھنٹے ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

5 گھنٹے ago

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…

6 گھنٹے ago

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد…

6 گھنٹے ago

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

10 گھنٹے ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

11 گھنٹے ago