نقل کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار، سنگین خلاف ورزیوں پر فوری الرٹس جاری کیے جائیں گے

پشاور (تعلیمی رپورٹر) خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے دوران امتحانی مراکز میں شفافیت، نظم و ضبط اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط نظام وضع کر لیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے 3520 امتحانی ہالوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اتھارٹی منظور احمد آفریدی کے تیار کردہ منصوبے کے مطابق روزانہ ساڑھے 7 سو مانیٹرز مراکز کا دورہ کریں گے جہاں ہر مانیٹر کو دو امتحانی ہالوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ نظام کو فعال رکھا جا سکے۔ حکام کے مطابق نگرانی کے دوران امتحانی عمل، ہال میں بجلی، روشنی، طلبہ کے درمیان مناسب فاصلہ، پینے کے صاف پانی اور فرنیچر کی دستیابی جیسے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا

جبکہ نگران عملے کی تعداد، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ امتحانی دیانت برقرار رکھنے کے لیے نقل یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی روک تھام کے لیے ڈیش بورڈ کے ذریعے سنگین خلاف ورزیوں پر فوری الرٹس اور پاپ اپس جاری کیے جائیں گے تاکہ بروقت اصلاحی اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

2 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

2 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

20 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

20 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

20 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

22 گھنٹے ago