Prof. Dr. Gul Muhammad Khan Vice Chancellor University of Engineering and Technology, Mardan
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے دفتر کا دورہ کیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عادل نواز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد خان نے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پردونوں اداروں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔یوای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد نے کہا کہ سرکاری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے یو ای ٹی مردان نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوںنے کہا کہ
انفارمیشن ٹیکنالوجی، میکینکل،الیکٹریکل اور سول کے فیلڈ میں اداروں کو تکینکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ٹیوب ویلوں کے توانائی استعمال میں کمی لانے اور انہیں جدید طریقے سے چلانے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈبلیوایس ایس سی ایم کو مختلف آلات فراہم کئے گئے ہیں تاکہ گھر کی دہلیز پر پانی کے ٹسٹ کئے جاسکے۔ڈبلیو ایس ایس سی ایم بورڈ کے چیئرمین انجینئر عادل نواز کا کہنا تھاکہ توانائی کے باکفایت اور مثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے
بورڈ کی سطح پر جامع پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے یوای ٹی مردان کی تحقیقی اور تکنیکی مہارت حاصل کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے،توانائی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…
کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…
لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …