تعلیمی بورڈز میں پریکٹیکل امتحانات میں تبدیلیوں کے حوالے سے اجلاس

لاہور تعلیمی بورڈ میں پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا۔ 

اجلاس چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈ مزمل محمود کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بورڈز نعمان جمیل ، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر  اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں 9 تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات بھی شریک ہوئے 

اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجویز  دی گئی ۔  2026 میں ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات  دی گئی ۔

چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے امتحانی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا ۔عملے کو نئی ٹیکنالوجی اور جدید امتحانی طریقہ کار کے مطابق تربیت دی جانے کی تجویز  دی اور ​اب پریکٹیکل امتحانات محض ایک "کاغذی کارروائی” نہیں رہیں گے بورڈ نے  کئی  اقدامات کی تجویز دے دی ۔ 

​ چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے کہا جس طرح تھیوری کے پیپر چیک ہوتے ہیں، اسی طرح پریکٹیکل کے جوابات اور کارکردگی کی جانچ کے لیے سخت معیار مقرر ہوں گے۔کیمرہ مانیٹرنگ لیبز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے نقل اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔​جدید مارکنگ سسٹم نمبروں کے اندراج کے لیے ڈیجیٹل سسٹم پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ انسانی مداخلت کم سے کم ہو۔​امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے  سپروائزرز اور متعلقہ عملے کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

4 منٹس ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

1 گھنٹہ ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

3 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

3 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

4 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

4 گھنٹے ago