ورچوئل یونیورسٹی میں فال 2026 داخلوں کا آغاز، پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم طلبہ سے درخواستیں طلب

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے تعلیمی سال فال 2026 کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ملک بھر سمیت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی طلبہ بھی یونیورسٹی کے جدید آن لائن تعلیمی نظام کے ذریعے مختلف پروگرامز میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق داخلے ایم ایس/ایم فل، بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)، بی ایڈ، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ، شارٹ کورسز اور زیرو سمسٹر پروگرامز میں اوپن کیے گئے ہیں۔

اہم تاریخیں اور شیڈول

  • ایم ایس / ایم فل پروگرامز: درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 ہے۔ ان کا انٹری ٹیسٹ 18 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔
  • دیگر تمام پروگرامز: میرٹ پر مبنی پروگراموں کے علاوہ باقی تمام کورسز میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
  • کلاسز کا آغاز: فال 2026 سمسٹر کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 5 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

ورچوئل یونیورسٹی آرٹس، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایجوکیشن، مینجمنٹ اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی فیکلٹیز میں متعدد پروگرامز پیش کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کا نیٹ ورک سکردو سے گوادر تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے 140 سے زائد شہروں میں پھیلا ہوا ہے، جہاں طلبہ کو تعلیمی و انتظامی سہولیات دی جاتی ہیں۔

اس وقت یونیورسٹی پر 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فعال طلبہ کا اعتماد ہے۔ ایک اہم پیش رفت کے تحت اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانی طلبہ بھی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروگراموں میں داخلہ لے سکیں گے۔ یونیورسٹی کا لچکدار نظامِ تعلیم خصوصاً ملازمت پیشہ افراد، خواتین اور پروفیشنلز کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ نتائج کے منتظر طلبہ بھی داخلے کے لیے اہل ہیں۔

داخلے کا تمام تر عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ خواہشمند طلبہ یونیورسٹی کے پورٹل www.vu.edu.pk/apply پر جا کر آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں یا رہنمائی کے لیے اپنے قریبی ورچوئل یونیورسٹی کیمپس سے مفت سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

31 منٹس ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

44 منٹس ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

58 منٹس ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

1 گھنٹہ ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

2 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

2 گھنٹے ago