فیصل آباد، گورنمنٹ کالج میں روڈ سیفٹی آگاہی واک،ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سواروں کو گلاب کے پھول پیش کیے گئے

فیصل آباد ( خصوصی نمائندہ) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے اشتراک سے مقامی

کمپنی کے تعاون سے روڈ سیفٹی کیمپ اینڈ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد

ناصر جاوید رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ ابلاغِ عامہ، دیگر فیکلٹی

ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سکول وین حادثے میں متعدد بچے زخمی

اس موقع پر ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو طلباء و طالبات کی جانب سے گلاب کے پھول پیش

کیے گئے۔ اس منفرد انداز میں شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ

کیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے اس موقع پر روڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ

کا استعمال موٹر سائیکل سواروں کی جان کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے

حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری، ہیلمٹ کے

لازمی استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا افتتاح کر دیا

لاڑکانہ (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ…

8 گھنٹے ago

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے انتخابات، سید غفران عالم صدر منتخب

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27ء کے نتائج…

8 گھنٹے ago

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے زیرِ اہتمام سندھ…

9 گھنٹے ago

فیڈرل پبلک سروس کمیشن, کوئٹہ میں سینئر ایلیمنٹری ٹیچرزبھرتیوں کے شیڈول انٹرویوز ملتوی

10/11اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے انتظامی وجوہات…

9 گھنٹے ago

گیلے وال، تین روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 2 طالبات کی بازیابی کے لیے والدین کا سکول کے سامنے احتجاج

گیلے وال (( خصوصی نمائندہ))  تین روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دو…

9 گھنٹے ago

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سکول وین حادثے میں متعدد بچے زخمی

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سکول وین حادثے میں متعدد…

12 گھنٹے ago