وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبہ بھر میں ماڈل اسکول و کالج منصوبہ شروع کرنے کا اعلان، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تجویز
پشاور (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبہ بھر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ماڈل اسکولوں اور کالجوں کے قیام کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ ذہین طلبہ کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 27-2026 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

