اہم ترین

کراچی، مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلے

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر...

بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلبہ و طالبات شدید پریشانی سے دوچار

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات...

فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے "این آر ای” سٹیپ ٹو کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل...

وفاقی اردو یونیورسٹی، احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقى اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک کو مسلسل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ضابطہ شنواری کے احتساب کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اساتذہ کی رائے اور طلبہ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں امتحانات منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق اور گلشنِ اقبال کیمپسز کی انجمنِ اساتذہ کا ایک مشترکہ اجلاسِ عمومی جمعرات کے روز گلشنِ اقبال کیمپس کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں یہ اہم فیصلے کیے گئے۔