Categories: بریکنگ نیوز

وفاقی اردو یونیورسٹی، وائس چانسلر کے فیصلوں پر عملدرآمد روک دیا گیا، سینیٹ کی سب کمیٹی قائم

(ایجو کیشن رپورٹر)کراچی
وفاقی اردو یونیورسٹی کے طویل انتظامی و مالی بحران کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں نامکمل سنڈیکیٹ کے ذریعے کیے گئے موجودہ وائس چانسلر کے فیصلوں پر عملدرآمد روکنے، سنڈیکیٹ کا کورم فوری مکمل کرنے اور یونیورسٹی سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی تحقیقاتی رپورٹس طلب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی و مالی بحران کی تفصیلی تحقیقات کے لیے سینیٹ کی ایک سب کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کی اہم تفصیلات اور فیصلے

سنڈیکیٹ کے فیصلے معطل کمیٹی کی کنوینر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے سوال اٹھایا کہ اگر سنڈیکیٹ کا کورم ہی مکمل نہیں تو اتنے انتہائی اہم نوعیت کے فیصلے کیسے کیے جا سکتے ہیں؟ اس کی روشنی میں موجودہ وی سی کے تمام متعلقہ فیصلوں پر عملدرآمد روک دیا گیا۔

ویڈیو ریکارڈنگ کی ہدایت:کمیٹی نے ہراسانی اور انتقامی کارروائیوں کے معاملات کو سنگین قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام مستقبل کے اجلاسوں کی باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگ کر کے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی۔
مالی عدم مساوات پر تحفظات سینیٹر ڈاکٹر خالدہ اطیب نے نشان دہی کی کہ اردو یونیورسٹی کی گرانٹ میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے باوجود اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس سیلنگ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن التوا کا شکار ہے۔
کراچی اور اسلام آباد کیمپس میں امتیاز اساتذہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد کیمپس کے ملازمین کو جولائی کی ہاؤس سیلنگ ادا کر دی گئی ہے، جبکہ کراچی کیمپس کے ملازمین گزشتہ 28 ماہ سے اس حق سے محروم ہیں۔

وی سی کے خلاف شکایات: اساتذہ نے وائس چانسلر کے خلاف ہراسانی، انتقامی کارروائیوں اور امتیازی سلوک کے الزامات عائد کیے اور بتایا کہ ہراسانی کے معاملے پر ایک عدالتی فیصلہ بھی آ چکا ہے جبکہ دیگر مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

کمیٹی کی کنوینر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کو کسی بھی قسم کی خصوصی گرانٹ فراہم کرنے سے قبل اس کے اندرونی انتظامی نظام کو درست کرنا ہوگا۔
اجلاس میں سینیٹر اشرف علی جتوئی، سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر سید وقار مہدی، سینیٹر سرمد علی، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر، اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان ۔

شینواری نے شرکت کی، جبکہ سینیٹر ڈاکٹر خالدہ اطیب آن لائن شریک ہوئیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

2 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

2 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

3 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

3 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

3 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

3 گھنٹے ago