Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeیونیورسٹیاںوومنز یونیورسٹی مردان ، 32 پوسٹ گریجویٹ طالبات کے تحقیقی مقالہ جات...

وومنز یونیورسٹی مردان ، 32 پوسٹ گریجویٹ طالبات کے تحقیقی مقالہ جات کی منظوری

مردان (نمائندہ خصوصی) وومنز یونیورسٹی مردان میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا چھٹا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران بورڈ نے 32 پوسٹ گریجویٹ طالبات کی تحقیقی تجاویز اور دیگر تعلیمی معاملات کی منظوری دی۔ ان طالبات میں شعبہ ریاضی کی 4، شعبہ تعلیم کی 4 اور شعبہ اسلامیات کی 24 طالبات شامل تھیں۔

بورڈ نے جمع کرائی گئی کیسوں کا بغور جائزہ لیا اور معیاری تحقیقی طریقوں اور علمی فضیلت کی پابندی پر زور دیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر حلیمہ اکرام سمیت ممتاز بیرونی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے معیاری تحقیق، تعلیمی صلاحیت اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔