وی سی گومل یونیورسٹی کو 3 ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

وی سی گومل یونیورسٹی کو 3 ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا؛ یونیورسٹی معاملات، انتظامی و مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

سینئر انتظامی افسر عمران خان کو عارضی طور پر رجسٹرار کے فرائض تفویض، نوٹیفیکیشن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ اردو تعلیم)

خیبر پختونخوا کے ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ انتظامی بے ضابطگیوں، سیکورٹی مسائل اور میرٹ کے خلاف بھرتیوں کی شکایات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو 90 دنوں (3 ماہ) کے لیے جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پی کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی ایکٹ 2012 کے تحت کیا گیا ہے، جس میں انکوائری کمیٹی کی سفارشات بھی شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے سینئر انتظامی افسر عمران خان کو عارضی طور پر رجسٹرار کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے مختلف معاملات جیسے لاء کالج فائرنگ، سیکورٹی، ہوسٹل امور، تنازعات، مبینہ غیر میرٹ بھرتیاں اور انتظامی و مالی بے ضابطگیوں سمیت دیگر شکایات کی جامع تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کی تفصیلات

تشکیل دی جانے والی تین رکنی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کریں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر دو ممبران میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں:

  • وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور
  • رجسٹرار یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں (جو کمیٹی کے ممبر کم سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے)۔

یہ کمیٹی گومل یونیورسٹی کے تمام متنازع امور کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی تاکہ ادارے میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

8 گھنٹے ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

8 گھنٹے ago

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…

1 دن ago

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…

1 دن ago

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…

1 دن ago

تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

1 دن ago