Categories: تازہ ترین

پبلشرز سے رائلٹی نہ وصول کرنے کا فیصلہ، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کا عدالت جانے کا اعلان

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکس ایمپلائز فاؤنڈیشن کا ایک اہم اجلاس ناظم علی خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بورڈ انتظامیہ کی جانب سے پبلشرز سے نصابی کتب کی رائلٹی وصول نہ کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں شریک تمام ریٹائرڈ افسران نے انتظامیہ کے اس قدم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔

کے اہم نکات اور مطالبات

خود مختار ادارہ: اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کوئی عام سرکاری ادارہ نہیں بلکہ خود مختار ادارہ ہے۔ 1970 میں ایک آرڈیننس کے ذریعے چاروں صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈز کو خود مختار حیثیت دی گئی تھی اور صوبائی حکومتیں ان بورڈز کو کوئی بجٹ فراہم نہیں کرتیں۔

آمدنی کا واحد ذریعہ: آرڈیننس کے مطابق پبلشرز سے ملنے والی رائلٹی ہی بورڈز کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے، جس سے ادارے کے ترقیاتی کام، ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔

ادارے کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ: رہنماؤ‌ں نے خبردار کیا کہ رائلٹی نہ لینے کا فیصلہ آرڈیننس کی خلاف ورزی اور سراسر غیر قانونی ہے۔ اس سے بورڈ کی آمدنی مکمل ختم ہو جائے گی، ادارے کے اثاثے ختم ہوں گے اور بورڈ دیوالیہ ہو کر رہ جائے گا، جس کا براہِ راست اثر تنخواہوں اور پینشن کی بندش کی صورت میں نکلے گا۔

قانونی چارہ جوئی اور یادداشت: بورڈ انتظامیہ کو تحریری یادداشت پیش کی جائے گی اور اس کی کاپیاں اعلیٰ حکام سمیت سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کو بھی ارسال کی جائیں گی، جبکہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی جائے گی۔

اجلاس میں شفیع چانڈیو، وقار مرزا، غلام حسین کھوکر، ایوب جونیجو، غلام حسین ساند، گلزار بھرگڑی، ڈاکٹر فہیم نوناری، غلام محمد میمن، خورشید تھیبو، عباس علی کلھوڑو اور ترابی انیس میمن سمیت دیگر ریٹائرڈ ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جامعہ کراچی، حکومتِ سندھ کا ہاؤس سیلنگ سمری پر اعتراض، یونیورسٹی کا ایک ماہ کی رقم خود ادا کرنے پر غور

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ سندھ نے جامعہ کراچی کے تدریسی اور غیر تدریسی…

20 گھنٹے ago

راولپنڈی، نجی سکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، حقائق چھپانے کی کوشش, ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں…

21 گھنٹے ago

کوہسار یونیورسٹی مری کی وی سی کے والد کی وفات، تعلیمی حلقوں کا گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

مری / لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز…

21 گھنٹے ago

اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہیڈ کلرک اور جونیئر کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار

سیالکوٹ(نامہ نگار) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے دو اہلکاروں…

21 گھنٹے ago

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

1 دن ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

1 دن ago