Categories: تازہ ترین

پنجاب، 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز  کی نوٹیفکیشن کے بغیر تدریس جاری رکھنے کی ہدایت، کنٹریکٹ میں توسیع مؤخر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں قائم سرکاری سکولوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا، تاہم محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام انٹرنز کو بغیر نوٹیفکیشن ہی سکولوں میں اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

;سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کے مطابق صوبے بھر میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دو مختلف مرحلوں میں ساڑھے 12، 12 ہزار کر کے کل 25 ہزار ایس ٹی آئیز بھرتی کیے گئے تھے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تمام انٹرنز کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی اور کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری منظور ہوتے ہی انہیں مقررہ وقت کے مطابق ادائیگی کر دی جائے گی۔

ایس ٹی آئیز کے تحفظات اور مطالبہ
تمام 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کا سابقہ کنٹریکٹ 22 مئی کو ختم ہو چکا ہے۔

سکول سربراہان کا انکار: رسمی نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے کئی سکول سربراہان (ہیڈ ماسٹرز) انٹرنز کو سکولوں میں داخل ہونے اور تدریسی خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہے۔
فوری نوٹیفکیشن کا مطالبہ: متاثرہ ٹیچر انٹرنز نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے تاکہ وہ کسی انتظامی رکاوٹ کے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جامعہ کراچی، حکومتِ سندھ کا ہاؤس سیلنگ سمری پر اعتراض، یونیورسٹی کا ایک ماہ کی رقم خود ادا کرنے پر غور

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ سندھ نے جامعہ کراچی کے تدریسی اور غیر تدریسی…

21 گھنٹے ago

راولپنڈی، نجی سکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، حقائق چھپانے کی کوشش, ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں…

22 گھنٹے ago

کوہسار یونیورسٹی مری کی وی سی کے والد کی وفات، تعلیمی حلقوں کا گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

مری / لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز…

22 گھنٹے ago

اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہیڈ کلرک اور جونیئر کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار

سیالکوٹ(نامہ نگار) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے دو اہلکاروں…

22 گھنٹے ago

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

2 دن ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

2 دن ago