لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 3 الگ الگ علاقائی محکموں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔رکاری دستاویزات کے مطابق، صوبے میں جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کی بنیاد پر 3 خودمختار تعلیمی انتظامی ڈھانچے قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی اس علاقائی تقسیم کو مستقبل میں چھوٹے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا افتتاح کر دیا
تجویز کے اہم نکات
تین علاقائی سیکرٹریز: پنجاب میں ایک صوبائی سیکرٹری کے بجائے اب تین علاقائی سیکرٹریز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
خودمختار سیکرٹریٹ: تینوں علاقائی محکموں کے اپنے سیکرٹریٹ، سیکرٹری اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (DPI) ہوں گے۔
علاقائی مراکزی دفاتر: جنوبی پنجاب کے تعلیمی انتظامی ڈھانچے کا مرکز ملتان، وسطی پنجاب کا لاہور اور شمالی پنجاب کا راولپنڈی بنانے کی تجویز ہے۔
ڈویژنز اور اضلاع کی تقسیم: صوبے کی 9 ڈویژنز اور 41 اضلاع کو 3 انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا؛ جس میں جنوبی پنجاب کی 3، وسطی پنجاب کی 4 اور شمالی پنجاب کی 2 ڈویژنز شامل ہوں گی