اہم ترین

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی...

گومل یونیورسٹی کے علاقائی کردار کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (حصوصی نمائندہ) گومل یونیورسٹی کے وائس...

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد تمام اضلاع سے جامع

تعلیمی ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن

اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) کے نام جاری مراسلے میں سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سکول

صرف 48 گھنٹوں کے اندر اپنے ڈیٹا کی 100 فیصد وریفکیشن اور درستی کی لسٹ مکمل طور پر حتمی شکل میں

پیش کریں۔

پنجاب، تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

مراسلے کے مطابق ڈیٹا کی چھان بین اور تصدیق کا عمل 5 اہم کیٹیگریز کے تحت کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے

جعلی یا ڈپلیکیٹ اندراجات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ ان میں طلباء کا ڈیٹا، انرو لمنٹ، ذاتی کوائف، تدریسی و غیر

تدریسی عملے کے تفصیلات، منظور شدہ اسامیوں اور خالی نشستوں کی درستی، سکول انفراسٹرکچر، خطرناک

عمارتوں کی نشاندہی، کلاس رومز، باؤنڈری والز، تعلیمی گریڈز اور سیشن و طلباء کی تقسیم جیسے کلیدی اشاریے

شامل ہیں۔ ڈی پی آئی نے متنبہ کیا ہے کہ کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور 48 گھنٹوں کے اندر

تمام مرحلہ وار پورٹل اپ ڈیٹس مکمل ہونی چاہئیں۔ معاملے پر تبادلہ خیال اور جائزہ کے لیے یکم نومبر کو ڈسٹرکٹ

ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان اور ضلع تعلیمی افسران کا خصوصی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔