اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مختلف خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ، عمل شروع

لاہور سمیت تمام بورڈز میں 15 سال بعد بھرتیاں پی پی ایس سی کے ذریعے میرٹ پر ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں طویل عرصے سے خالی پڑی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس قدم سے تعلیمی بورڈز میں درپیش اسٹاِف کی شدید کمی کو دور کرنے اور انتظامی امور کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ صرف لاہور تعلیمی بورڈ میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔ تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے سپرد کی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 سال سے تعلیمی بورڈز میں نئی بھرتیوں کا انتظار کیا جا رہا تھا، جس کے باعث ورک لوڈ میں شدید اضافہ ہو چکا تھا۔ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائیں گی تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید فعال بنایا جا سکے۔