Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img

Jokowi acknowledges Indonesia’s past human rights violations

These cases are perfectly simple and easy to distinguish. In a free hour, when our power of choice is untrammelled and when nothing prevents...
HomeSchoolsپنجاب کے 38 میں سے صرف 21 ہزار سکولوں میں انٹرنیٹ کی...

پنجاب کے 38 میں سے صرف 21 ہزار سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب

محکمہ سکول ایجوکیشن کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں سے صرف 21 ہزار سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ 17 ہزار سکولوں میں یہ سہولت موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 8,500 سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز موجود ہیں اور تقریباً 11 ہزار سکولوں میں لائبریریاں دستیاب ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 1,300 سکولوں میں کیمسٹری اور فزکس کی لیبز موجود ہیں، جبکہ 1,000 سکولوں میں بائیولوجی لیبز اور 3,000 سکولوں میں ملٹی میڈیا کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4,100 سکولوں میں کمبائنڈ لیبز موجود ہیں اور 2,100 سکولوں میں سمارٹ بورڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم متعدد سکولوں میں اب بھی بنیادی سہولیات کی کمی موجود ہے۔