spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا 5 ہزار انجینئرز کو عالمی سطح پر فری لانسنگ کی تربیت دینے کا فیصلہ

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا 5 ہزار انجینئرز کو عالمی سطح پر فری لانسنگ کی تربیت دینے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک کے نوجوان انجینئرز کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے نئے دروازے کھولنے کے لیے “گلوبل انجینئرنگ فری لانس انیشی ایٹو” کے نام سے ایک جدید پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ہزار انجینئرز کو فری لانسنگ کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد انجینئرز کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تکنیکی خدمات عالمی سطح پر فروخت کرنے کے قابل بنانا ہے، جس کے لیے انہیں بین الاقوامی فری لانسنگ ویب سائٹس پر کام کرنے کے طریقے، مضبوط پورٹ فولیو کی تیاری اور پہلا پروجیکٹ حاصل کرنے کے حوالے سے جامع پیشہ ورانہ رہنمائی دی جائے گی۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ

دورِ حاضر میں انجینئرنگ کا شعبہ تیزی سے ڈیجیٹل اور ریموٹ ورکنگ کی طرف منتقل ہو رہا ہے، لہٰذا اس اقدام سے نہ صرف نوجوان انجینئرز کو معاشی خود مختاری ملے گی بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر اسیسمنٹ کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کا درست تعین بھی کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے پاکستان کی انجینئرنگ خدمات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جو کہ قومی معیشت کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔