لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت محفلِ میلاد مصطفیٰؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری اور چیئرپرسن شعبہ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر عابدہ نسرین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل کے دوران ثنا خواں طلبہ نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نعتِ رسولِ مقبولؐ کے ذریعے عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر IER پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ آپؐ کی سیرتِ طیبہ تمام انسانیت کے لیے ہدایت کا بہترین سرچشمہ ہے اور نبی کریمؐ کی اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔ تقریب کے دوران نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید بھی کہا گیا۔
محفل کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی، ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی رقت انگیز دعا کی گئی۔
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں میٹرک امتحانات میں پوزیشنز…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اسناد کی…
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 20 ستمبر کو صوبے بھر میں منعقد ہونے والے…
کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیرِ اہتمام ہیلپرز سکول بوائز اینڈ گرلز…
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ…
بھکر (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھکر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران بیداری…