Categories: تازہ ترین

پیف کے ہونہار طلبہ کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، کیش پرائز اور لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کے صدر دفتر میں میٹرک امتحانات میں پوزیشنز اور نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات تھے جنہوں نے چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید کے ہمراہ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں نقد انعامات اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پیف پارٹنر سکولوں کے باصلاحیت طلبہ کا تعلیمی بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنا ان کی انتھک محنت اور پیف کے شاندار تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انعامات کی تفصیل:

  • فروا احمد (ڈی جی خان بورڈ): 1189 نمبرز کے ساتھ اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 1,25,000 روپے نقد اور لیپ ٹاپ۔

  • کشف سعید (ڈی جی خان بورڈ): 1187 نمبرز کے ساتھ لڑکیوں میں تیسری پوزیشن پر 50,000 روپے نقد اور لیپ ٹاپ۔

  • ہائی اچیورز کے لیے لیپ ٹاپس: تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر عاتکہ (لاہور بورڈ – 1184 نمبر)، سیدہ تواصل زہرہ زیدی (ڈی جی خان بورڈ – 1182 نمبر)، سندس یاسمین (ڈی جی خان بورڈ – 1181 نمبر)، آمنہ طارق (ملتان بورڈ – 1181 نمبر)، فاطمہ یوسف (ساہیوال بورڈ – 1181 نمبر) اور صلیحہ ناصر (سرگودھا بورڈ – 1181 نمبر) کو خصوصی لیپ ٹاپس دیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ اور ان کے والدین نے صوبائی وزیرِ تعلیم اور پیف انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں محفلِ میلادؐ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق  کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت…

1 گھنٹہ ago

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اسناد کی…

2 گھنٹے ago

جعلی امیدواروں کا سدِباب ، پنجاب بھر کے تمام MDCAT سینٹرز پر نادرا بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 20 ستمبر کو صوبے بھر میں منعقد ہونے والے…

2 گھنٹے ago

کوئٹہ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام میگا ادبی و تعلیمی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیرِ اہتمام ہیلپرز سکول بوائز اینڈ گرلز…

2 گھنٹے ago

سیالکوٹ، خصوصی بچوں کی آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش کا انعقاد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ…

2 گھنٹے ago

بھکر, طالبات میں 100 مفت سائیکلیں تقسیم، ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی تقریب میں شرکت

بھکر (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھکر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران بیداری…

7 گھنٹے ago