پنجاب یونیورسٹی اےایس اے انتخابات ڈاکٹرامجد مگھسی کی جیت کا امکان

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 میں صدر کی سیٹ پر پروفیسرڈاکٹرامجد مگھسی کی جیت کا امکان ہے جبکہ مخالف گروپ نے سیکرٹری کی سیٹ پر فوکس کر لیا ہے جمعرات 12 فروری کو پولنگ ہوگی جس میں 9سو سے زائد اساتذہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری کا فراڈ اکیڈیمک گروپ اورٹیچرز فرنٹ کی جڑوں میں بیٹھ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس الائنس کی جانب سے ان کے سرکردہ لیڈرز الیکشن میں خود حصہ نہیں لے رہے ہیں

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (ASA) کے سالانہ انتخابات 2026 کے لیے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں کونسل آف پروفیشنلز پینل نے "فیکلٹی کی آواز کے نعرے کے ساتھ میدان سنبھال لیا ہے صدر کے لیے پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی (پاکستان اسٹڈیز) اس سال بھی امیدوار ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے یہی وجہ ہے کہ مخالف گروپ انکے مقابلے میں اپنا کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہیں لایا ہے گروپ کے دیگر عہدیداروں میں نائب صدر (سائنس) پروفیسر ڈاکٹر ماجد مجید اکبر (کیمیکل انجینئرنگ) نائب صدر (آرٹس) ڈاکٹر امانی معظم (IAS)سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلام (IER) جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر رحلہ راحت (سوشیالوجی) خزانچی ڈاکٹر عامر مسعود (اسپیس سائنس) جبکہ دوسری طرف

اکیڈمک گروپ، ٹیچرز فرنٹ اور PU-COPs کا مشترکہ پینل تشکیل دیا گیا ہے اور اس گروپ نے "دیانتدار اور سرگرم” کے نعرے کیساتھ اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں ان کے امیدواروں میں صدر پروفیسر ڈاکٹر (سردار) اصغر اقبال (کشمیر اسٹڈیز)نائب صدر (سائنس) پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان خان نیازی (بوٹنی)نائب صدر (آرٹس) ڈاکٹر ماجد علی (HCC)سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد (IEECE) جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر آمنہ شعیب (IAGS)
خزانچی ڈاکٹر ابرار احمد ظفر (فزکس)دونوں پینلز نے نیو کیمپس اور اولڈ کیمپس کے لیے بھی اپنے ایگزیکٹو ممبران نامزد کیے ہیں
کونسل آف پروفیشنلز کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر عمران ساجد، ڈاکٹر ذیشان احمر اور ڈاکٹر ابرار احمد سمیت دیگر شامل ہیں
اکیڈمک گروپ، ٹیچرز فرنٹ کےمشترکہ پینل نے مسٹر عابد رضا خان، ڈاکٹر طارق محمود اور مسز عائشہ ارشد خان سمیت دیگر کو نامزد کیا ہے اعلی تعلیمی حلقوں میں ان انتخابات کو اساتذہ کے حقوق اور تعلیمی معیار کے حوالے سے انتہائی اہمیت دی جا تی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

18 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

18 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

18 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

20 گھنٹے ago

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

2 دن ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

2 دن ago