اہم ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی جامعہ سے1300 کمپیو ٹرز فراہم کیےجائیں گے،صدر جامعہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد...

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت...

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے...

پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج تیز، وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنے اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج تیز: وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنے اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

مطالبات منظور نہ ہونے پر جمعہ کو کیمپس پل پر بڑے احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ تمام اساتذہ، افسران اور ملازمین کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ اور ملازمین کا اپنے جائز مطالبات کے حق میں مسلسل احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویے کے خلاف کمیٹی نے تحریک میں مزید شدت لانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

احتجاجی لائحہ عمل اور فیصلوں کی تفصیل:

  • ہفتہ وار دھرنا: جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف ہر بدھ کو وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

  • روزانہ قلم چھوڑ ہڑتال: روزانہ دو گھنٹے سیاہ پٹیاں باندھ کر کام بند رکھا جائے گا اور قلم چھوڑ احتجاج جاری رہے گا۔

  • کیمپس پل پر بڑا مظاہرہ: مطالبات کی منظوری میں تاخیر کے باعث جمعہ کو صبح 10:30 بجے کیمپس پل پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

آئندہ کے سخت اقدامات کا تنبیہ: جمعہ کے روز ہونے والے مظاہرے کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت اساتذہ اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے حقوق کے حصول کے لیے مزید سخت لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ کمیٹی نے پنجاب یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، افسران اور ملازمین سے اتحاد برقرار رکھنے اور جمعہ کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔