لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں میٹرک امتحانات میں پوزیشنز اور نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات تھے جنہوں نے چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید کے ہمراہ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں نقد انعامات اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پیف پارٹنر سکولوں کے باصلاحیت طلبہ کا تعلیمی بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنا ان کی انتھک محنت اور پیف کے شاندار تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انعامات کی تفصیل:
-
فروا احمد (ڈی جی خان بورڈ): 1189 نمبرز کے ساتھ اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 1,25,000 روپے نقد اور لیپ ٹاپ۔
-
کشف سعید (ڈی جی خان بورڈ): 1187 نمبرز کے ساتھ لڑکیوں میں تیسری پوزیشن پر 50,000 روپے نقد اور لیپ ٹاپ۔
-
ہائی اچیورز کے لیے لیپ ٹاپس: تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر عاتکہ (لاہور بورڈ – 1184 نمبر)، سیدہ تواصل زہرہ زیدی (ڈی جی خان بورڈ – 1182 نمبر)، سندس یاسمین (ڈی جی خان بورڈ – 1181 نمبر)، آمنہ طارق (ملتان بورڈ – 1181 نمبر)، فاطمہ یوسف (ساہیوال بورڈ – 1181 نمبر) اور صلیحہ ناصر (سرگودھا بورڈ – 1181 نمبر) کو خصوصی لیپ ٹاپس دیے گئے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ اور ان کے والدین نے صوبائی وزیرِ تعلیم اور پیف انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔