Categories: تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لاہورکامریم نواز سکول فار اسپیشل چلڈرن کادورہ

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بلدیاتی امور، انسدادِ ڈینگی اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل شالیمار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار رابیہ الطاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے ڈپٹی کمشنر کو "چمکتا لاہور” مہم کے تحت جاری صفائی کی کارروائیوں اور کچرا منتقلی کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام شاہراہوں، گلی محلوں اور تجارتی مراکز میں زیرو ویسٹ کے اہداف یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چمکتا لاہور مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جا رہی ہے

تاکہ شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول میسر آ سکے، جبکہ عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی فعال ہے۔بعد ازاں، ڈی سی لاہور نے تحصیل شالیمار میں انسدادِ ڈینگی سرویلنس اور انسدادی تدابیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی ڈی ایچ او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر ملحقہ 10 مکانات میں فوری طور پر کیمیائی اسپرے کیا جاتا ہے۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ کباڑ خانوں، نرسریوں اور ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی باقاعدگی سے روزانہ چیکنگ کی جائے اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کرتے ہوئے پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔علاوہ ازیں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے مریم نواز اسکول فار اسپیشل چلڈرن کا دورہ کیا اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے ساتھ انتہائی شفقت سے گفتگو کی۔

انہوں ن اسکول میں کمپیوٹر لیب، آن لائن ارننگ، جاب سیکنگ سیکشن، آٹزم بلاک، اسپیچ تھراپی، سائیکالوجی اور جسمانی سرگرمیوں کے شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور کمپیوٹر لیب و آن لائن ارننگ کے ذریعے ان کو خودکفیل بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور معیاری تعلیمی و طبی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم امتحانات 2027 کے لیے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز…

7 گھنٹے ago

سندھ کے 750 سکولوں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری

  کراچی (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پبلک…

7 گھنٹے ago

بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری سرمایہ کاری بڑھانے پر زور، ’نیشنل گرلز ایجوکیشن فنانسنگ کانفرنس 2026‘ کا انعقاد

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل گرلز ایجوکیشن فنانسنگ کانفرنس 2026 میں بچیوں کی تعلیم کے…

1 دن ago

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق صوبائی حکومت کو تنقید کا…

1 دن ago

شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ دوم امتحانات ملتوی امتحانی مراکز میں عملے کی تعیناتی منسوخ

بنوں (نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ…

1 دن ago

افغانستان میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر، تعلیمی بحران سنگین

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں تعلیمی بحران نے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔…

1 دن ago