Categories: کالجز

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح، ڈی سی کی تعلیمی اداروں کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی فوری فراہمی کی ہدایت

خضدار (خصوصی رپورٹر)

شہریوں اور نوجوانوں کو صحت مند ماحول اور تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے ڈیویژنل پبلک کالج خضدار کے احاطے میں جدید واک ٹریک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے تختی کی نقاب کشائی کر کے واک ٹریک کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ یہ واک ٹریک طلبہ، نوجوانوں اور عام شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ حکومت کی ترجیحی کوشش ہے کہ خضدار میں کھیلوں اور تفریح کی بنیادی سہولیات کو فروغ دیا جائے تاکہ لوگ اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ڈی پی سی میں واک ٹریک کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے ڈویژنل انجینئر پی ٹی سی ایل خضدار اعجاز احمد اور ایس ڈی او پی ٹی سی ایل وسیم وہاب زہری نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع خضدار میں انٹرنیٹ و ڈیجیٹل سہولیات کی توسیع اور تعلیمی اداروں کو جدید کمیونیکیشن نیٹ ورک سے منسلک کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی سی خضدار نے پی ٹی سی ایل حکام کو سخت ہدایت جاری کی کہ فلیش فائبر آپٹک کی سہولت جھلاوان میڈیکل کالج خضدار تک فوری طور پر پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے طلبہ کے لیے آن لائن ریسرچ، ڈیجیٹل لائبریری اور بین الاقوامی میڈیکل جرنلز تک رسائی کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ انتہائی ناگزیر ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری اور آن لائن ریکارڈ کا نظام بھی شفاف اور فعال ہو سکے گا۔

اس موقع پر پرنسپل جھلاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر ارشاد اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

48 منٹس ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

1 گھنٹہ ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

1 گھنٹہ ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

2 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

3 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…

3 گھنٹے ago