اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا ایتھوپیا کے طلبہ کے لیے سکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان میں وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبانے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد  کا

دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر اور یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ نے کیا۔ ملاقات کے دوران ایتھوپیا کی جامعات

اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات اور منظم فریم ورک کی تشکیل پر تفصیلی

تبادلہ خیال کیا گیا

پنجاب یونیورسٹی،  “پاکستان بحیثیت امن واسحکام کا پل” کے موضوع پر پینل ڈسکشن

 

اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے ایتھوپیا کے 20 طلبہ کو ٹیوشن فیس کی مکمل استثنیٰ کے ساتھ وظائف فراہم کرنے

کی آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے وفد کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبوں میں یونیورسٹی کی

پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ایتھوپیائی سفیر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی تعلیمی خدمات اور ادارہ جاتی تجربات کو سراہتے ہوئے

باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا