کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ناظم امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں کل 14,683 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 6,310 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔
نتائج کی تفصیلات کے مطابق
لاکھوں بچوں کا سکول سے باہر ہونا بڑا چیلنج ہے، وفاقی سیکرٹری تعلیم
تمام 6 پرچوں میں کامیاب 6,310 امیدوار
5 پرچوں میں پاس 79 امیدوار
4 پرچوں میں پاس 747 امیدوار
3 پرچوں میں پاس 1,827 امیدوار
2 پرچوں میں پاس: 1,864 امیدوار
صرف 1 پرچے میں پاس
1,783 امیدوار
بورڈ کے ناظم امتحانات نے تمام کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔