اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)پاکستان میں کیمبرج امتحانات کے پرچے لیک ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس کے نتیجے میں آج ہونے والا میتھ پیپر 2 بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ اس صورتحال نے ملک بھر کے محنتی طلبہ اور والدین کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیمبرج پرچوں کے مبینہ طور پر لیک ہونے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا:
"گزشتہ سال بھی اس طرح کے واقعات سامنے آئے تھے، کیمبرج کو اپنا امتحانی نظام مزید فول پروف اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ان کوتاہیوں کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔”
وفاقی وزیر نے آئی بی سی سی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس معاملے پر کیمبرج حکام کے ساتھ فوری اجلاس طلب کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ:
وفاقی وزیر تعلیم نے اعادہ کیا کہ طلبہ کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…
لاہور(نیٹ نیوز) وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی اقدام کے تحت چین میں 1,000 پاکستانی زرعی…
تیمرگرہ (نمائندہ حصوصی) چار ارب روپے خرچ ہونے اور 11 سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ…
ڈیرہ اسماعیل خان (حصوصی نمائندہ) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)زندگی ٹرسٹ، دوربین اور میٹا کے اشتراک سے، اور حکومتِ سندھ کی معاونت کے…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ…