پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام صوبے بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز کی ایک اہم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ تعلیم کو درپیش درپیش مسائل، بالخصوص پرانی یونیورسٹیوں کے شدید مالی بحران، تعلیمی معیار کی بہتری اور انتظامی امور پر سر جوڑ کر مشاورت کی گئی۔
کانفرنس میں صوبے کی 34 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، حکومتی حکام اور سیکیورٹی و تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ جامعات میں موثر نظام اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن مشاورت کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر سید عامر عبداللہ نے زور دیا کہ جامعات کے تعلیمی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ اداروں کے اندر بہترین نظام، نظم و ضبط اور انصرام قائم رکھنا وائس چانسلرز کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹھوس اور نتیجہ خیز حکمت عملی کے ذریعے ہی تعلیمی و مالی مشکلات سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے اور تحقیق و جدت کا فروغ موجودہ وقت میں ناگزیر ہو چکا ہے۔ عامر عبداللہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلائو پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ
پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں نئے سیکرٹریز تعینات، نوٹیفکیشن جاری
کیمپسز اور ہاسٹلوں سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹل سسٹم سے آؤٹ سائیڈرز کا خاتمہ اور دوسری خامیوں کو پاک کرنا انتہائی ضروری ہے اور تمام جامعات کو منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس (Zero Tolerance) پالیسی اپنانا ہوگی۔ سفارشات پر مبنی رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش کی جائے گی:
کانفرنس کے دوران سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر عابد اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرز نے سرکاری یونیورسٹیوں کو درپیش مختلف چیلنجز، مالی مشکلات کی وجوہات اور تعلیمی مسائل کے پائیدار حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ کانفرنس کی دوسری نشست میں خصوصی گروپ ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔
کانفرنس کے اختتام پر تمام وائس چانسلرز کی جانب سے مرتب کردہ تجاویز اور سفارشات پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پیش کی جائے گی تاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش بحرانوں کا مستقل اور عملی حل نکالا جا سکے۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئے…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے سات افسران…
ؒلاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی ’ڈیبیٹنگ سوسائٹی‘ نے ’یومِ سیاہ…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) عدالتی حکم پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں…